main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

شہباز گل پر تشدد کی انوکھی داستان


شہباز گل پر تشدد کی انوکھی داستان،عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کی آنکھیں کھل گئیں ہونگیں۔ جس طرح عمران خان اور پی ٹی آئی والے چلا چلا کر شہباز گل پر تشدد اور زیادتی کی مذمت کر رہے ہیں۔ان سے کوئی دانشور یہ کیوں نہیں پوچھ رہا کیا یہ کوئی انوکھا تشدد ہے؟ کیا یہ تشدد پہلی بار پاکستان میں پولیس نے کیا ہے؟ 75 سالوں سے پولیس عوام الناس کو ننگا کر کے بہیمانہ تشدد کرتی آرہی ہے لیکن وہاں تو کبھی کسی کا بیان نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے اس نظام کو بدلنے کی کوشش کی۔

یہاں افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ان 75 سالوں میں پونے چار سال حکومت عمران خان نے بھی کی ہے کیا ان کی آنکھیں پونے چار سالوں میں بند رہی، کیا انہوں نے اس نظام کو بدلنے کی کوشش کی تو جواب آتا ہے نہیں نہیں نہیں، اگر نہیں تو انھیں شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر ایجنسیوں سے اس طرح مخاطب نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ شاید عمران خان صاحب یہ بھول گئے ہیں یہ وہی پولیس ہے جسے آرڈر دے کر نہتے مذہبی لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں واٹر کینن کے ساتھ تیزاب پھینکا گیا ا±س وقت شاید عمران خان کا پیر آگ پر نہیں آیا تھا۔

کیونکہ جس کا پاو¿ں آگ پر آتا ہے جلن بھی ا±سی کو ہوتی ہے لہذا انسانیت کا احساس جس طرح اقتدار کے بعد ہوا ہے یہ احساس اقتدار سے پہلے اور اقتدار کے دوران بھی ہونا چاہیئے تھا۔ہمیشہ لوگ تھوڑا سوچتے ہیں لیکن اس بار تھوڑا نہیں پورا سوچو۔

0/Post a Comment/Comments