main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

مشکل وقت میں ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں‘سید شبیہ الحسن

کراچی (رپورٹ:وحیدمیواتی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے اس مشکل وقت میں ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے قائم کیئے جانے والے کیمپ کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دی کیمپوں اورعارضی رہائش گاہوں کے اطراف میں صفائی ستھرائی،روشنی کی فراہمی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر سینٹیشن کو ہدایت دی کہ مختلف مقامات پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکا¶کو یقینی بنائے تاکہ ڈئینگی وائرس،مکھی مچھر و دیگر حشرات کے خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے متاثرین سیلاب کوعارضی رہائش اور امدادی کیمپوں میں کسی بھی قسم کی مشکلات نہیں ہوںبعدازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے پی ایس کے صدر اور علاقائی معززین کے ہمراہ یوسی 23بجلی نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر پی ایس کے صدر نے سیوریج کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ نالوں پر تجاوزات اور سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے سڑکیں وگلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے پی ایس کے صدر اور علاقائی معززین کی شکایات کے حوالے سے افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمہ اور سیوریج سسٹم کے بحالی کےلئے گلیوں وسڑکوں میں چھوٹے اور بڑے نالوں کی صفائی کو افرادی قوت کے ذریعے یقینی بنایا جائے انہوں نے علاقائی معززین کو یقین دلایا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے انتظامیہ نے بلدیہ غربی کی حدود مےںصفائی ستھرائی اور خصوصا نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت حکمت عملی وضع کی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں ۔ 

0/Post a Comment/Comments