کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نجی اسکولوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان رینجرز کے حوالے کیا جائے گا یہ بات آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے پاکستان رینجر ز سندھ کے سیکٹر کمانڈبریگیڈیئر الطاف احمد سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوںنے کہاکہ سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں نے سیلاب زدگان کےلئے دل کھول کر امداد جمع کی ہے جس میں راشن، کھانے پینے کی اشیاء،کپڑے،مچھر دانیاں، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان شامل ہے سید طارق شاہ نے کہا کہ جب بھی وطن عزیزپر کوئی مشکل وقت آیا تو تمام پاکستانی قوم نے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کیا ہے اس موقع پر پاکستان رینجر ز سندھ کے سیکٹر کمانڈربریگیڈیئر الطاف احمدنے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جس اعتماد کا اظہارپاکستان رینجر ز پر نجی اسکولز مالکان،منتظمین،اساتذہ ،طلبہ اور ان کے والدین نے کیا ہے وہ قابل تعریف ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان رینجرز سیلاب میں پھنسے ہوئے متاثرین کی بھر پور مدد کر رہی ہے اور انہیں ریسکیوکرنے کے علاوہ راشن اور دیگر ضروریات کی چیزیں پہنچارہے ہیںبریگیڈیئر الطاف احمدنے کہاکہ 2005کا زلزلہ ہویا 2010کاسیلاب یا پھرتاریخ کی سب سے بد ترین موجودہ سیلابی صورتحال ہو پاکستانی عوام نے ہمیشہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوںکی دل کھول کر مدد کرتے ہوئے نہیں ہر قسم کی امدا د فراہم کی ہے او ر انہوںنے برے وقت میں کبھی انہیں اکیلا نہیں چھوڑابریگیڈیئر الطاف احمدنے کہاکہ حالیہ موجودہ سیلاب میں ہزاروں افراد سیلاب کی تباہ کاریوں کی نظر ہو گئے جبکہ کروڑ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں اور گاﺅں کے گاﺅں بہہ گئے جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے اور یہی نہیں بلکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیںتباہ ہو گئیں اوران کے مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیںانہوںنے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد سیلاب متاثرین دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہو جائیں گے ۔