main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ہمدرد نے سیلاب متاثرین کو راشن پہنچانے کا عمل شروع کردیا

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی جانب سے اندرون سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میںسیلاب زدگان میںراشن و ادویہ تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ملک میںسیلاب کی تباہ کاریوںکے پیش نظر ماہ ستمبر میںمتاثرین کی معاونت کرنے کی سرگرمیوں میںمزید اضافہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میںسیلاب کی تباہ کاریوںکے پیش نظر ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی ہدایت پرہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کو راشن پہنچانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ڈائریکٹر سید محمد ارسلان کی زیر نگرانی اندرون سندھ اور بلوچستان میںسیلاب زدگان کی مدد کرنے کے لیے کارکنان پر مشتمل ٹیمیںتشکیل دی گئیں۔ کارکنان نے کراچی، مدین الحکمہ اور اطراف کے گوٹھوں دیہاتوں ،ماتھلی، ضلع پشین، کوئٹہ اور قرب و جوار کی آبادی اور شہر حیدر آباد میںہزاروں سیلاب متاثرین میں نہایت احترام اور ان کی عزت نفس مجروع کیے بنا راشن و ادویہ تقسیم کیں۔ ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کے راشن بیگ میںکھانے کی تیار اشیا، دالیں، چاول، آٹا، تیل، چائے کا پیکٹ، بسکٹاور خشک دودھ کے علاوہ ایک بڑا لحاف اور ضروری ادویہ بھی رکھی گئی ہیں۔ راشن بیگ میںچھ افراد کے خاندان کے لیے دن کی خوراک فراہم کی گئی ہے۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے بلوچستان کے کئی علاقوں کا پورے ملک سے زمینی رابطہ ختم ہوچکا ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے تعاون سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راشن کے ہزاروںبیگزلسبیلہ اور دیگر ملحقہ علاقوںمیںپہنچانے کا عمل جاری ہے۔مزید براں ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی جناب سے متاثرہ آبادیوںمیںطبی کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں جہاں سے مقامی لوگوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات میسر آئی ہیں۔ مزید براں مقامی حکومتی عہدیداروں اور صحافیوں کی مدد سے ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان نے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپس میںسیلاب زدگان کی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے اسٹڈی مکمل کی ہے، جس کے مطابق متاثرین کو خوراک کے ساتھ ادویہ و طبی سامان، چولہے اور نکاسی آب کے نظام کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ عارضی کیمپوںمیںمقیم ہم وطنوں میں گندے پانی کی وجہ سے کئی وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان میںصدر محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ بانی شہید حکیم محمد سعید کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان قوم کی فلاح و بہبود پر عمل پیرا ہے۔ یہ وطن عزیز پر مشکل وقت ہے۔ ملک میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ ایسے موقع پر ہمیںمتحد اور ثابت قدم رہنا ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔ ہمدرد پاکستان ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کی مدد و معاونت کے لیے مزید اقدمات لیتا رہے گا کیونکہ اس کی بنیاد پاکستان کی خدمت کر نے کے واحد مقصد کے تحت رکھی گئی تھی۔

0/Post a Comment/Comments