main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

چینی ڈینٹسٹ کلینک پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

 

کراچی(کرائم رپورٹر) صدر کے علاقے میں چینی ڈینٹسٹ کے کلینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساو¿تھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاو¿ ہلاک ہوا۔اور چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ خطرے سے باہر ہے۔

0/Post a Comment/Comments