main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

جب چاہوں اسلام آباد کو بند کرسکتا ہوں‘عمران خان کی دھمکی


سرگودھا(آغازانقلاب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چار لوگوں نے بند کمرے میں بیٹھ کر سازش کی اور پھر مجھے نااہل کروانے کا منصوبہ بنایا۔سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ٹیپ ریکارڈ کر کے رکھوادی ہے جس میں ان چار لوگوں کے نام ہیں جنہوں نے میری حکومت کے خلاف سازش کی اور نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا۔عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو وہ ٹیپ عوام کے سامنے آئے گی اور پھر عوام ان چاروں لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے نااہل کرنے کا منصوبہ پنجاب الیکشن کے نتائج دیکھ کر بنایا کیونکہ اب انہیں معلوم ہے کہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، یہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ساتھ ملا کر منصوبے کو عملی جامع پہنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر لکھ کر دیتا ہون کہ انہیں ناکامی ہوگی۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے خلاف مسجد نبوی ﷺ کے واقعے کے بعد توہین کے مقدمات درج کیے اور پھر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جس پر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی کیونکہ عالمی اداروں اور اخبارات کے صفحہ اول پر میری خبر لگی جو پہلے کبھی نہیں لگی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب یہ توشہ خانے کی طرف آرہے ہیں، میں بھی چاہتا ہوں کہ توشہ خانے کا کیس چلے جس کی کھلی سماعت ہو اور پھر زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی کو ملنے والے تحائف پر بھی سماعت کی جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ کس نے کتنا فائدہ اٹھایا اور ملک کو نقصان پہنچایا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چار مہینے سے صبر کررہا ہوں، مجھے وہاں تک نہ دھکیلں کہ میں ساری قوم کے سامنے ان لوگوں کی شکلیں رکھ دوں جنہوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک کو مشکل میں ڈالا ہے۔عمران خان نے کہا مقدمات قائم کرکے مجھے دیوار سے لگایا جارہا ہے، بند کمروں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو مکمل سائیڈ لائن کیا جائے۔عمران خان نے کہا جب چاہوں اسلام آباد کو بند کرسکتا ہوں۔

0/Post a Comment/Comments