main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

گاوں کے گاوں تباہ ہوگئے،چیلنجز کا سامنا ہے، قائم مقام گورنرسندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے آج گڑھی یاسین ضلع شکار پور میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا جو کہ معززین علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا ہے کیمپ میں سیکڑوں متاثرین سیلاب کو طبی امداد اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ اس طرح کے مزید میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے سیلاب نے گاوں کے گاوں تباہ کردیے ہیں فصلیں ختم ہو گئی ہیں سیلاب سے ضلع شکار پور میں گڑھی یاسین میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں 70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں موجودہ حالات میں اس طرح کے طبی کیمپ وقت کی ضرورت ہیں،قائم مقام گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سیلابی پانی اب تک موجود ہے جس کے باعث لوگوں میں جلد اورپیٹ کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کردیا ہے جنہیں اپنے وسائل کے مطابق مختلف اسکولوں ،کیمپوں اور ٹینٹ سٹی میں ٹہرایا گیا ہےجہاں انہیں خوراک ادویات اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

0/Post a Comment/Comments