کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک وچیئر مین اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کےلئے AKFکے رضاکاروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،سیلاب متاثرین کی امداد اور زندگی کو معمول پر لانے کےلئے پاک افواج اور فلاحی تنظیموں کا کردار مثالی ہے ،دنیا دیکھ لے مصیبت زدہ افراد کی بحالی کےلئے پاکستان کے عوام یونیٹی کے ساتھ کام کررہے ہیں ،بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا جائے سندھ ،بلوچستان میں سیلاب سے تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے ،وفاقی وصوبائی حکومت خوراک کے ساتھ سیلاب زدگان کو گھر بنانے کےلئے فنڈز دینے کا شفاف نظام قائم کرئے ،مصیب زدہ افراد کی زندگی معمول پر لانے کےلئے تمام اکائیوں کو یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھ کرکام کرنا ہوگا ،پاک افواج کا سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے عوام کی جان کو محفوظ بنانےکے عمل کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پوری قوم پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مصیبت زدہ افراد کی جانوں کو محفوظ بنایا ،کئی کئی دن سے بھوکے پیاسے سیلاب زدگان کو کھانہ اور دیگر سہولتیں فراہم کیں پاک افواج کاتاریخی کارنامہ ہے ،مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی امداد کےلئے پوری قوم یکجا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ساﺅتھ میں اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کےلئے لگائے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب حسین قادری ،کراچی ڈویژن کے امیر وڈسٹرکٹ عہدیداران بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کارنان سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں اندرون سندھ سے کراچی میں لائے گئے سیلاب زدگان کی امداد کو بھی یقینی بنایا جائے ۔