main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

سپر اسٹور میں واردات، ملزمان ایک لاکھ 90 ہزار روپے روپے لے اڑے


کراچی (کرائم رپورٹر)جوہر موڑ کے قریب سپر اسٹور میں لوٹ مار کی واردات، ملزمان ایک لاکھ 90 ہزار روپے اور 5 موبائل فون لے اڑے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جوہر موڑ راشد منہاس روڈ کے قریب سپر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ،گزشتہ شب ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،2 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بنایا ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو دکان میں موجود گاہک پر تشدد بھی کرتے رہے ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کا چہرہ بھی واضح ہے ،ملزمان نے 5 موبائل فون اور ایک لاکھ 90 ہزار روپے سے زائدرقم لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے حسب معمول اسٹول مالک سے تحریری درخواست لے کر تھانے سے روانہ کر دیا۔ 

0/Post a Comment/Comments