main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

گلشن معمار سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی کے قریب سے 5 سالہ بچے کی ہاتھ بندھی لاش ملی، بچہ خالد گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، والد کا کہنا ہے کہ انکی کسی سے دشمنی نہیں،واقعہ کا آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار افغان بستی کے قریب سے5 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ، پولیس نے بتایا ہے کہ افغان بستی میں بچے کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ، بچے کی شناخت 5 سالہ خالد کے نام سے ہوئی اور وہ افغان بستی کا ہی رہائشی تھا، پولیس نے مزید بتایا ہے کہ بچہ گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے لاپتہ تھا، لواحقین اپنے طور پر تلاش کررہے تھے،لواحقین نے بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی تھی، 5 سالہ مقتول خالد 4 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور والد کباڑ کا کام کرتا ہے، مقتول بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میری کسی سے دشمنی نہیں، بچے کو ناحق قتل کیا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ بچے کو سر سے گر دن تک تھیلی پہنا کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا ،بچے کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں،بچے سے زیادتی کی گئی ہے یا نہیں، پوسٹ مارٹم میں واضح ہوسکے گا،بچے کی لاش گھر سے تقریبا ایک کلو میٹر دور پہاڑی کے عقب سے ملی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نادرن بائی پاس افغان بستی کے قریب سے کم سن بچے کی لاش ملنے کا نوٹس لے لیا،کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ،تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ 3روز میں کیس کی پروگریس رپورٹ پیش کرینگے،قتل کی واردات میں ملوث سفاک ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ہر وسائل بروئے کار لائے۔

0/Post a Comment/Comments