main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کراچی‘ 23 اکتوبر بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی

 

کراچی(رپورٹ:عمران فیروزی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 اکتوبر کو پولنگ کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیات انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے۔حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلی بار 27 جولائی جبکہ دوسری بار 28 اگست کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

0/Post a Comment/Comments