main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

درخشاں پولیس نے لوٹ مار کی واردات ناکام بنا دی


 کراچی (کرائم رپورٹر) درخشاں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے لوٹ مار کی واردات ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 3 مسلح ملزمان درخشاں کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب سے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔اسی دوران درخشاں پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل اطلاع پاکر فوری موقع پر پہنچی۔پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فضل الدین ولد مقبول احمد موچی اور معشوق حسین ولد غلام فرید کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ذاتی اور 2 چھینے ہوئے موبائل فون جبکہ 1 عدد ماڈل کالونی سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدہوئی ۔دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کی درجنوں وارداتیں کر چکے ہیں۔ملزم فضل الدین کئی مقدمات میں ملوث ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

0/Post a Comment/Comments