کراچی(رپورٹ:وحیدمیواتی)کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاو¿ن میں واقع کے الیکٹرک کے دفتر میں مشتعل شہری داخل ہوگئے، توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مشتعل شہریوں کو منتشر کیا اور صورت حال پر قابو پایا، بعد ازاں شہریوں نے احتجاج ختم کردیا۔جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف عوام نے کے الیکٹرک آفس کا گھیراو¿ کرلیا، کراچی کے علاقے کورنگی اور لانڈھی میں بجلی کی 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے اوور بلنگ سے تنگ عوام کا پارہ ہائی ہوگیا۔شہدیوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراو¿ کرلیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی اہلکار بات نہیں سن رہا، وزیراعظم صورتحال کا نوٹس لیں۔احتجاج 3 گھنٹے تک جاری رہا، جس کے باعث کورنگی صنعتی ایریا کی سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل رہی۔