کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں مزید دو دن چھٹی کے اعلان پر اپنے در عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی با ر بار بندش سے تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے انہوںنے کہاکہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی دو سال تک تعلیمی ادارے بند رکھے گئے جس سے نہ صرف معیار تعلیم گر گیا بلکہ ہزاروں اساتذہ اور دیگر عملہ بے روز گار بھی ہو گیا تھا سید طارق شاہ نے کہاکہ جن علاقوں میں سیلابی صورتحال نہیںہے بلحصوص کراچی میں وہاں تعلیمی اداروں کو بحال رکھا جائے تا کہ طلبہ تعلیم کے ساتھ فلڈ ریلیف کے کاموں میں بھر پور طریقے سے حصہ لے سکیں انہوںنے کہاکہ جب بھی ملک پر کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو کراچی کے شہری جن میں طلبہ اور اساتذہ کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے وہ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جیسے2008¾ءمیں آزاد کشمیر کے زلزلے اور2010ءمیں بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد فراہم کرنے میں کراچی کے طلبہ و طالبات پیش پیش تھے سید طارق شاہ نے کہاکہ ملک میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے تعلیم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے پہلے ہی لاکھوں طلبہ تعلیم سے دور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بھی متاثر ہوتی نظر آرہی ہے سید طارق شاہ نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی انحصار تعلیمی تسلسل کو بر قرار رکھنے اور معیار تعلیم کو بلند کرنے میں مضمر ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں موجودہ سیلاب کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے مگر جہاں صورتحال بہتر ہے وہاں تعلیمی اداروں کو بغیر کسی کے رکاوٹ کے کھلے رکھنا چاہئے تا کہ طلبہ کا تعلیمی سلسلہ جاری رہ سکے کیونکہہمارے لئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے ۔