main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا

 

اسلام آباد(آغازانقلاب ڈیسک)جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت عوامی تحریک انصاف بنانے کا عندیہ دے دیا۔جہانگیرخان ترین نے علیم خان، مخدوم خسرو بختیار، عون چوہدری اور چوہدری سرور کے ہمراہ پاکستان کی سیاست میں نئے انداز کے ساتھ ا±بھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ نئی سیاسی جماعت کے منشور کی تیاری آخری مراحل میں ہے.ذرائع نے بتایا جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا نام "عوامی تحریکِ انصاف ” کثرتِ رائے سے تجویز کیا جا چ±کا ہے۔عوامی تحریکِ انصاف بنائے جانے میں جہانگیر خان ترین کے دیرینہ ساتھیوں علیم خان، مخدوم خسرو بختیار، عون چوہدری، اور چوھدری سرور کیساتھ اسحاق خاکوانی و دیگر نامور سیاسی شخصیات کا مکمل تعاون شامل ہے۔2023ءکے الیکشن کا اعلان ہوتے ہی جہانگیر ترین باضابطہ طور پر ایک پ±رہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے اسلام آباد میں عوامی تحریکِ انصاف بنائے جانے کا اعلان کرینگے۔

0/Post a Comment/Comments