main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

نعیم میر آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چئیرمین منتخب

 

محمد اسمٰعیل لالپوریہ آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے ترجمان مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کا خصوصی اجلاس۔ اجلاس میں آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چئیرمین کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر اسلام آباد کے تاجر قائدین شریک ھوئے، گلگت بلتستان کے تاجر قائدین نے تحریری طور پر اپنی رائے کا اظہار کیا،اجلاس میں ہارون میمن سرپرست،اجمل بلوچ صدر ،ملک شاہد غفور پراچہ صدر پنجاب،یسین مینگل،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبالرحیم کاکڑ صدر بلوچستان،ملک مہر الہی صدر کے پی کے،جمیل پراچہ چیئرمین سندھ تاجراتحاد، عبدالروف مغل جنرل سیکرٹری پنجاب، احسان باچہ جنرل سیکرٹری کے پی کے، شکیل صراف نائب صدر کے پی کے ، عبدالرحمن جنرل سیکرٹری کراچی ،محمد عرفان ڈپٹی سیکرٹری جنرل، خالد چودھری سیکرٹری اطلاعات، افتخار فیروز صدر آزاد کشمیر شریک ھوئے۔ عبدالقیوم قریشی صدر سندھ امین میمن جنرل سیکرٹری سندھ، غلام حسین اطہر صدر گلگت بلتستان مسعودالرحمن جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان نے تحریری طور پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔خواجہ محمد شفیق چیرمین آل پاکستان انجمن تاجران نے بزریعہ ٹیلیفون اپنی رائے کا اظہار کیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کو آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل یسین مینگل کو آل پاکستان انجمن تاجران کا قائم مقام جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے تمام تاجر قائدین کا شکریہ ادا کیا اور تمام تاجر قائدین نے نعیم میر کی تاجر برادری کے لئے کی جانیوالی بے پناہ خدمات کا اعتراف کیا اور نعیم میر کے مثبت کردار کو سراہا۔چئیرمین سپریم کونسل ( APAT ) نعیم میر نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے ہیں اور آئندہ بھی ملک بھر کی تاجر برادری کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر قیوم قریشی نے محمد اسمٰعیل لالپوریہ کو آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments