کراچی (کرائم رپورٹر) سول لائن تھانے میں کراچی سے اغوا ہونے والی دو طالبات کے مقدمے میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے سول لائن کی ہجرت کالونی سے نویں جماعت کی دو طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مغویہ کنول اور یسرا اسکول گئیں پر واپس نہ آئیں۔ لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے دو مقدمات سول لائن تھانے میں درج کرلئے گئے۔لڑکیوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ دونوں لڑکیاں ہجرت کالونی کی رہائشی ہیں۔ مغویہ کنول کے والد کی جانب سے درج مقدمے میں فرمان اور زبیر طاہر نامی دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مغویہ یسرا کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ دونوں لڑکیاں جمعہ 26 اگست کو مبینہ طور پر اغوا ہوئی ہیں۔