main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز کے عہدوں پر بھی تعینات کردیا گیا

کراچی (رپورٹ:عمران فیروزی)سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے نوٹیفیکیشن کا اجرا کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کا اجرا وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق کراچی کے بلدیاتی اداروں پر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل میں ایڈمنسٹریٹر بدستور موجود رہیں گے۔دیگر بلدیاتی اداروں غرض ڈسٹرکٹ کونسلز میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات حاصل ہونگے ۔ نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز میں غم پایا جاتا ہے۔ ڈی سیز کو ایڈمنسٹریٹرز سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تعینات کیا گیا ہے، ڈی سیز سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام کرینگے، بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی موجودگی میں ڈی سیز مکمل طور پر پرفارمنس نہیں دے سکتے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments