کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے جہاں ملک بھر میں تباہی مچائی ہے وہاں سندھ کی صورتحال بھی انتہاءابتر ہے‘لوگ اپنے گھر بار و قیمتی سامان سے محروم ہوچکے ہیں‘ہمیں مشترکہ کاوش سے نہ صرف انکی امداد کرنی چاہیے بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں انکی دادرسی بھی کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف این جی اوز کے نمائندگان اور مخیر حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقءنسواں انجم اقبال جمانی‘مختلف این جی اوز کے نمائندگان نذہت شیریں‘مہناز‘رینوکا سوامی‘مریم الہی‘کپل دیو و دیگر بھی موجود تھے۔سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ اس وقت سیلاب متاثرین میں بڑی تعداد خواتین‘بچوں اور بچیوں کی ہے جو انتہاءبے سروسامانی کی حالت میں امداد کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے لیکن تباہی بہت بڑی ہے جس کے لیے ہر ادارے و مخیر شخص کو اپنی استطاعت کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا چاہیے،انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ ہم سیلاب متاثرین بالخصوص خواتین و بچیوں اور چھوٹے بچوں کی ضرورت کے مطابق امداد کریں جس کے لیے ہمیں خشک دودھ‘خشک میوہ جات‘خشک خوراک‘بسکٹس‘پانی‘ڈائپرز‘سینیٹری پیڈز‘کپڑے‘بستر‘کمبل وغیرہ شامل ہیں،انہوں نے این جی اوز کے نمائندگان و سربراہان اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ترقءنسواں کے ساتھ اس کارِخیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں اور اپنے سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی امداد کریں،اس موقع پر شرکا نے صوباءوزیر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔قبل ازیں صوباءوزیر سیدہ شہلا رضا نے گزشتہ روز ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں مقیم سیلاب متاثرین میں امداد بھی تقسیم کی تھی۔