main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، بینک منیجر جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فیصل بینک کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے منیجر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں خدیجہ مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فیصل بینک کے باہر فائرنگ کی جس سے اسی بینک منیجر60 سالہ ماکب علی شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ماکب علی اسپتال پہنچائے جانے کے دوران دم توڑ چکا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ عثمان معروف کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ مقتول منیجر بینک کے دروازے پر سگریٹ پی رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان میں سے ایک ملزم نے پہلے گیٹ پر موجود گارڈ کو اسلحہ دکھا کر ڈرایا اور وہ گارڈ اسلحہ سمیت اندر بھاگ گیا۔ ملزم نے منیجر کا پیچھا کرکے عقب سے تین گولیاں ماری۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واقعہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔

0/Post a Comment/Comments