کراچی(آغازانقلاب ڈیسک)ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا کو معطل کردیا گیا، نیوکراچی صنعتی ایریا کا اضافی چارج انسپکٹر کمال نسیم کے سپرد۔تفصیل کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں منشیات کی بڑے پیمانے پر خرید و فروخت، اسمگلنگ اور گٹکے ماوے اور چھالیہ کی اسمگلنگ اور بڑے پیمانے پر تیاری اور منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا کے اہم کارندوں کی تفصیلات میڈیا میں شائع ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تحقیقات کے بعد ایس ایچ او نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے نیوکراچی صنعتی ایریا کا اضافی چارج انسپکٹر کمال نسیم کو دیدیا۔