main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ڈرائیونگ لائسنس برانچز کو رول ماڈل بنایا جائے، آئی جی سندھ

 

کراچی (رپورٹ:یاسین کھتری) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ڈرائیونگ لائنسنس برانچز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات کا تفصیلی بریفنگ کے تحت جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز کو ایک رول ماڈل بنایا جائے جسکے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیئے رجوع کرنیوالے تمام شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ مثبت برتا،انکی حوصلہ افزائی اور درست رہنمائی کے لیئے پڑھے لکھے/ تجربہ کار افسران اور جوانوں کو ہی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں جسکا مقصد نا صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے امیج کو مذید قابل اعتماد اور بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے آس پاس یا اطراف میں ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر سخت ایکشن لیا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہون نے اس حوالے سے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے باقاعدہ فہرستیں ترتیب دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ فرحت علی جونیجو نے اجلاس کو تجویز دی کہ ڈی آئی جی ٹریفک (لائسنس اینڈ ٹریننگ) کی پوسٹ کو تبدیل کرکے اسکا نام ڈی آئی جی ڈی ایل اینڈ روڈ سیفٹی رکھا جائے جس پر آئی جی سندھ نے اس حوالے سے جامع اور قابل عمل سفارشات برائے منظوری اور توثیقی اقدامات ترتیب دیکر برائے ملاحظہ ارسال کرنیکی ہدایات دیں۔آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی اسٹیبلشمنٹ کو درکار وسائل و ضروریات سے متعلق سفارشات بھی ترتیب دینے کے احکامات دیئے۔ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے مزید بتایا کہ انڈس ہائی وے جامشورو تا سیہون شریف ٹریفک حادثات کی روک تھام کے ضمن میں پولیس کی بہترین حکمت عملی و لائحہ عمل انتہائی مثبت نتائج آئے ہیں جنکی بدولت اس شاہراہ پر جان لیوا حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک(لائسنس اینڈ ٹریننگ)عبد الغفور آفریدی نے جملہ محکمانہ امور واقدامات/کارکردگی اور شہریوں کی رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور اپنی تمام تر ذمہ داریوں اور ترجیحات کا احاطہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتک یعنی رواں سال 2022 تک مجموعی طورپر6,382,603 ڈرائیونگ لائسنسز جاری کیئے ہیں جن میں2,870,339 لرنرز۔2,262,689 مستقل,1,199,350 تجدیداور 50,225 انٹرنیشنل لائسنس شامل ہیں۔انہوں نے مختلف کیٹیگریز کے مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکلز کے 1088546،موٹرکارز 836212،ایل ٹی وی333744،ایچ ٹی وی 1874جبکہ پی ایس وی کیٹیگری کے لیئے 2313 مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے گئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ اے آئی جی فائنانس،اے آئی جی ایڈمن سی پی او،ایس پی ڈی ایل و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments