اسلام آباد(آغازانقلاب ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر جاری کیا ہے۔ جو ستمبر 2022 کے آخری ہفتے میں دستیاب ہو گا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں، یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔