main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

پاکستان کا75 واں یوم آزادی، سبز ہلالی پرچموں کی بہار، قومی ترانوں پر رقص


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی سے کشمیرتک سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی، شہریوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔ دن کے آغاز پرسندھ میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم آزادی کا سورج طلوع ہونے سے قبل مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران ملک میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت کے کنونشن سنٹر میں قومی پرچم لہرانے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔قومی پرچم لہرانے کی دیگر تقریبات ملک بھرمیں صوبائی، ڈویڑنل اورضلعی ہیڈکوارٹرزکی سطح پر بھی منعقد کی گئیں۔ ملک بھر کے ٹی وی چینلز آج کے دن کی مناسبت سے تحریک پاکستان کے مشاہیرکی خدمات اجاگر کرتے رہے اور پاکستان کوحقیقت کاروپ دینے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کوخراج عقیدت پیش کر تے رہے ۔دوسری جانب کراچی میں گھروں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، سبز سفید رنگوں پر مشتمل بیجز اور سٹیکرز لگائے بچے بھرپور جوش و خروش دکھا تے رہے ۔ کراچی کی مختلف سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی قومی پرچم لہرائے گئے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے مزین کیا گیا۔جبکہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب میں کموڈور پاکستان نیول اکیڈمی محمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

0/Post a Comment/Comments