کراچی (عمران فیروزی) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن، جس کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معید انور، تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا اور فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،پاک سرزمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی الیکشن میں حصہ لیں رہے ہیں۔ حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کیجانب سے ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ شہر کے اس اہم حلقے میں نشتر بستی، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، پی سی سی ایچ ایس، طارق روڈ، خداداد کالونی، لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن، اے بی سینیا لائن، سولجر بازار، پٹیل پاڑہ، گارڈن ایسٹ، نیو ٹاو¿ن، لسبیلہ چوک اور پاکستان کوارٹرز جیسے گنجان آباد علاقے شامل ہیں۔الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 5لاکھ ہے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور رینجرز تعینات کی گئی ہے، جب کہ پاک افواج کے جوانوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ سندھ کی الیکشن کمشنر انور اعجاز کے مطابق پولنگ عملہ غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔ اس دوران دو سو تین پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور ساٹھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔