main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

این اے 245 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا،فوج طلب

کراچی(عمران فیروزی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا۔ضمنی انتخاب کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے، انتخابی مہم جمعہ کورات 12 بجے ختم ہوگی، جبکہ انتخابی سامان ہفتہ کو پریذائیڈنگ افسران کو فراہم کردیا جائے گا، حلقے کے 263 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 201 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔حلقے میں سیکیورٹی کے لئے رینجرز اور فوج 20 سے 22 اگست تک تعینات ہوگی، میدان میں 15 امیدوار ہیں تاہم اصل مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معید انور، تحریک انصاف کے محمود باقی مولوی، ایم کیوایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،پاک سرزمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور تحریک لبیک پاکستان محمد احمد رضا کے مابین متوقع ہے، 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، 2018 کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔ریٹرننگ آفیسر محمد یوسف کے مطابق ضمنی انتخاب کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔حلقے کے 263 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 201 کو انتہائی حساس اور 62 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments