main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

سندھ میں209اخبارات و جرائد کے ڈیکلریشن کی منسوخی کےلئے سفارش


 کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے 209اخبارات و جرائد کے ڈیکلریشن کی منسوخی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کوسفارش کی ہے ۔ رواں برس 2022 میں 27 اردو ، 7 انگریزی اور 7سندھی اخبارات و جرائد کے ڈیکلریشن کی منسوخی کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پریس محکمہ اطلاعات سندھ نے کراچی ، حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ ، گھوٹکی، دادو اور خیرپور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈیکلریشن کی منسوخی کی سفارش کے لئے خط لکھا گیا ہے ۔اس سے قبل2017 اور 2018 میں بھی 168 اخبارات و جرائد کے ڈیکلریشن کی منسوخی کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو سفارش کی جا چکی ہے ۔ 2017 واضح رہے کہ ، 2018 میں اردو کے 108، انگریزی کے 20، سندھی کے 38 اور بلوچی زبان کے 2 روزنامے شامل ہیں جبکہ ڈیکلریشن کی منسوخی کی سفارش سے قبل متعلقہ اخبارات کو فائنل نوٹسز بھی بھیجے گئے تھے۔

0/Post a Comment/Comments